ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گنگولی میں 21 لاکھ روپے مالیت کے دیوی کے زیور چرانے والا پجاری گرفتار

گنگولی میں 21 لاکھ روپے مالیت کے دیوی کے زیور چرانے والا پجاری گرفتار

Mon, 23 Sep 2024 13:07:52    S.O. News Service

کنداپور ،23 / ستمبر (ایس او نیوز) گنگولی کے کھاروی کیرے علاقے میں موجود مہا کالی مندر کے پجاری کو دیوی کے سنگھار میں استعمال ہونے والے زیورات چرانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا ۔
    
ملزم پجاری کا نام نرسمہا بھٹ (43 سال) ہے جو سرسی تعلقہ کے موراگار کا رہنے والا ہے جو پچھلے کچھ عرصے سے یہاں پجاری کی خدمات انجام دے رہا تھا ۔ عقیدت مندوں کی طرف سے دیوی کو نذرانے کے طور پر پیش کیے گئے زیورات جب مندر انتظامیہ نے نوراتری تہوار کی مناسبت سے صاف کرنے اور چمکانے کے مقصد سے اتارے تو یہ زیورات نقلی ہونے کا شبہ ہوا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ تفتیش کرنے پر پجاری نے زیورات چرانے اور اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا جرم قبول کیا ۔ چرائے گئَے سونے کے ہار، سونے کی تھالیوں اور دیگر زیورات کے مجموعی مالیت کا اندازہ 21.12 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ ملزم بھٹ نے یہ زیورات مختلف بینکوں میں گروی رکھے ہیں ۔
    
گنگولی پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی ہریش اور ان کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرکے معاملہ درج کیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔
 


Share: